سلسلہ نمبر :737 طویل عرصہ الگ رہنے سے طلاق واقع ہونے کا حکم

Header Ads Widget

سلسلہ نمبر :737 طویل عرصہ الگ رہنے سے طلاق واقع ہونے کا حکم

  آج کی آچھی بات


بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 

​اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه‌​

ربیع الاول 01  , 1443 ھِجْــرِی

ستمبر 28, 2021 عِیسَوی

اسوج 24,  2077 بکـــــرمی

بـــــروز جمعہ  FRIDAY    

اِصلاحِ اَغلاط: عوام میں رائج غلطیوں کی اِصلاح

سلسلہ نمبر :737

طویل عرصہ الگ رہنے سے طلاق واقع ہونے کا حکم

 

طویل عرصہ الگ رہنے سے طلاق واقع ہونے کا حکم


اگر میاں بیوی کسی ناچاقی یا کسی اور وجہ سے طویل عرصے تک ایک دوسرے سے الگ اور جُدا رہے اور اس دوران باہمی حقوق کی ادائیگی نہ ہوسکی تو محض اس طرح جُدا رہنے سے طلاق واقع نہیں ہوتی، چاہے میاں بیوی کتنا بھی طویل عرصہ الگ گذاریں، بلکہ اُن کا نکاح برقرار رہے گا اور وہ بدستور میاں بیوی ہی شمار ہوں گے، کیوں کہ محض علیحدہ رہنے سے طلاق واقع نہیں ہوتی، بلکہ طلاق تو اُس وقت واقع ہوتی ہے جب شوہر اپنی بیوی کو طلاق دے دے۔ (فتاویٰ محمودیہ: 12/ 251، تخریج شدہ از فاروقیہ)

مذکورہ تفصیل سے اُن لوگوں کی غلطی معلوم ہوجاتی ہے کہ جو ایک طویل عرصے تک میاں بیوی کے محض جُدا رہنے کو طلاق سمجھ لیتے ہیں۔

 رد المحتار على الدر المختار

(قَوْلُهُ: وَرُكْنُهُ لَفْظٌ مَخْصُوصٌ) هُوَ مَا جُعِلَ دَلَالَةً عَلَى مَعْنَى الطَّلَاقِ مِنْ صَرِيحٍ أَوْ كِنَايَةٍ، فَخَرَجَ الْفُسُوخُ عَلَى مَا مَرَّ. وَأَرَادَ اللَّفْظَ وَلَوْ حُكْمًا؛ لِيُدْخِلَ الْكِتَابَةَ الْمُسْتَبِينَةَ وَإِشَارَةَ الْأَخْرَسِ وَالْإِشَارَةَ إلَى الْعَدَدِ بِالْأَصَابِعِ فِي قَوْلِهِ: «أَنْتِ طَالِقٌ هَكَذَا» كَمَا سَيَأْتِي. وَبِهِ ظَهَرَ أَنَّ مَنْ تَشَاجَرَ مَعَ زَوْجَتِهِ فَأَعْطَاهَا ثَلَاثَةَ أَحْجَارٍ يَنْوِي الطَّلَاقَ وَلَمْ يَذْكُرْ لَفْظًا لَا صَرِيحًا وَلَا كِنَايَةً لَا يَقَعُ عَلَيْهِ كَمَا أَفْتَى بِهِ الْخَيْرُ الرَّمْلِيُّ وَغَيْرُهُ. (كِتَابُ الطَّلَاقِ)


۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہ

فاضل جامعہ دار العلوم کراچی

محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی

 صفر المظفّر14, 1443ھ/ 22 ستمبر 2021

*………………………………*

"الله کی عطاؤ ں پر "الحمدالله"

اور اپنی خطاؤں"پر استغفرالله کہنا,

الله كو بہت پسند ھے

 الله آپکو"تاحیات" تندرست، ایمان کےساتھ سلامت اور

"شاد وآباد"رکهے"

 آمین یا رب الالعمین 



صدقہ جاریہ کمائیں


اپنے دوستوں کو آج کی آچھی بات ویب سائٹ کو روز دیکھیں اور اپنے دوستوں کو بھی لنک سینڈ کریں

اس گروپ میں اسلامی تحریریں, قرآن پاک کا ترجمہ, احادیث, قصص الانبياء, اسلامی واقعات اور صحابہ کرام کے قصے شئیر کئے جاتے ہیں ,

گروپ جوائن کریں اور صراط مستقیم پر چل کر جنت کے حقدار بن جائیں

ان شاء اللہ 

روزانہ ایک حدیث مبارک اور قرآن پاک کی آیات کا اردو ترجمہ سبق آموز تحریر 

قصص الانبياء, اسلامی واقعات اورصحابہ کرام کے قصے حاصل

کرنے کے لیے ھمارا گروپ جوائن کریں تاکے ھم دین سیکھ سکیں

آئیں مرنے سے پہلے مرنے کی تیاری کریں

دعا 

یا اللہ یا رحیم یا رحمان یا کریم تمام بنی نوع انسان جو اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں خصوصا میری والدہ محترمہ ان سب کی آخرت آسان فرما ضغیرہ و کبیر ہ گناہوں کو معاف فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور درجات بلند فرما انکی قبروں کو منور اور جنت کا باغ بنا دے قبر کی سختیوں اور تکلیفوں کو دور فرما 

ان سب کی اگلی منزلیں آسان فرما جہنم کے عذاب اور جہنم کی آگ سے بچا 

اور ہمیں صحیح دین پر چلنے والا اپنا نیک عاجزی بندہ بنا دے آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرما

آمین یا رب الالعمین

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے