سلسلہ نمبر :735 بُرا خواب نظر آنے پر مسنون عمل

Header Ads Widget

سلسلہ نمبر :735 بُرا خواب نظر آنے پر مسنون عمل

    آج کی آچھی بات



بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 

​اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه‌​

ربیع الاول 15  , 1443 ھِجْــرِی

 اکتوبر 22, 2021 عِیسَوی

کاتک 07,  2077 بکـــــرمی

بـــــروز جمعہ  FRIDAY     

اِصلاحِ اَغلاط: عوام میں رائج غلطیوں کی اِصلاح

سلسلہ نمبر :735

بُرا خواب نظر آنے پر مسنون عمل


بُرا خواب نظر آنے پر مسنون عمل

جب کسی شخص کو گھبراہٹ اور خوف پر مشتمل کوئی بُرا اور ڈراؤنا خواب نظر آئے جس کی وجہ سے وہ بیدار ہوجائے تو اس وقت اس بُرے خواب کے شر اور نقصان سے حفاظت کے لیے احادیث مبارکہ میں درج ذیل اعمال کرنے کی ترغیب دی گئی ہے

1-

 تین بار بائیں طرف تھتکار دے، یعنی باقاعدہ لعاب تھوکنے کی ضرورت نہیں، بلکہ صرف تھو تھو کرلے۔

2-

 تین مرتبہ اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگے شیطان اور اس بُرے خواب کے شر سے، جیسے یوں کہے کہ: میں اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان اور اس بُرے خواب کے شر سے۔ یا: اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں شیطان اور اس بُرے خواب کے شر سے۔

3-

 جس کروٹ پر وہ لیٹا تھا اُس کو تبدیل کرلے۔

4-

 یہ بُرا خواب کسی سے بھی بیان نہ کرے۔

5-

 بعض احادیث میں بُرا خواب دیکھنے کے بعد اُٹھ کر نفل نماز ادا کرنے کی بھی ترغیب ملتی ہے، اس لیے جس شخص کو اس پر عمل نصیب ہوجائے تو اس کی افادیت بہت زیادہ ہے، لیکن اگر اس کی ہمت نہ ہو تو مذکورہ دیگر اعمال پر ہی اکتفا کرلیا کرے۔

احادیث کی رو سے مذکورہ مسنون عمل کی برکت سے وہ شخص اس بُرے خواب کے شر اور نقصان سے محفوظ رہے گا ان شاء اللہ۔

فائدہ


 آجکل ناپسندیدہ اور بُرے خواب دیکھنے کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی نیند تک اُڑ جاتی ہے، اور وہ  پریشان اور غم زدہ رہتے ہیں، اسی طرح یہ بُرا خواب دوسروں کو بتا بتا کر ان کے لیے بھی پریشانی کا باعث بنتے ہیں، ظاہر ہے کہ اس کے کتنے نقصانات سامنے آجاتے ہیں، لیکن اگر بُرا خواب نظر آنے کی وجہ سے جب بندہ بیدار ہوجائے اور وہ اُس وقت مذکورہ مسنون عمل کرلے تو اس کی برکت سے اس کو متعدد فوائد نصیب ہوجاتے ہیں یعنی: بے چینی بھی ختم ہوجاتی ہے، نیند بھی اُچاٹ نہیں ہوتی، پریشانی بھی نہیں رہتی اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس بُرے خواب کے شر اور نقصان سے حفاظت رہتی ہے جس کے لیے بندہ پریشان رہتا ہے۔ اس لیے ہمیں بُرا خواب نظر آنے پر مذکورہ مسنون عمل اختیار کرکے مطمئن ہوجانا چاہیے۔


ذیل میں مذکورہ مسنون عمل سے متعلق احادیث مبارکہ ذکر کی جاتی ہیں۔


احادیث مبارکہ

 صحيح مسلم

6034- حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ أَبِى عُمَرَ جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ -وَاللَّفْظُ لاِبْنِ أَبِى عُمَرَ- حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ قَالَ: كُنْتُ أَرَى الرُّؤْيَا أُعْرَى مِنْهَا غَيْرَ أَنِّى لَا أُزَمَّلُ حَتَّى لَقِيتُ أَبَا قَتَادَةَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ﷺ يَقُولُ: «الرُّؤْيَا مِنَ اللهِ، وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِذَا حَلَمَ أَحَدُكُمْ حُلْمًا يَكْرَهُهُ فَلْيَنْفُثْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا، وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللهِ مِنْ شَرِّهَا فَإِنَّهَا لَنْ تَضُرَّهُ

حدیث نمبر- 6036

حَدَّثَنِى حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ: أَخْبَرَنِى يُونُسُ، ح: وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، كِلَاهُمَا عَنِ الزُّهْرِىِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ. وَلَيْسَ فِى حَدِيثِهِمَا: أُعْرَى مِنْهَا. وَزَادَ فِى حَدِيثِ يُونُسَ: «فَلْيَبْصُقْ عَلَى يَسَارِهِ حِينَ يَهُبُّ مِنْ نَوْمِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ

حدیث نمبر-6037

 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ -يَعْنِى ابْنَ بِلَالٍ- عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا قَتَادَةَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ﷺ يَقُولُ: «الرُّؤْيَا مِنَ اللهِ، وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ شَيْئًا يَكْرَهُهُ فَلْيَنْفِثْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللهِ مِنْ شَرِّهَا فَإِنَّهَا لَنْ تَضُرَّهُ». فَقَالَ: إِنْ كُنْتُ لأَرَى الرُّؤْيَا أَثْقَلَ عَلَىَّ مِنْ جَبَلٍ فَمَا هُوَ إِلَّا أَنْ سَمِعْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ فَمَا أُبَالِيهَا

حدیث نمبر-6039

 حَدَّثَنِى أَبُو الطَّاهِرِ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ: أَخْبَرَنِى عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِى قَتَادَةَ عَنْ رَسُولِ اللهِ ﷺ أَنَّهُ قَالَ: «الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ مِنَ اللهِ، وَالرُّؤْيَا السَّوْءُ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَمَنْ رَأَى رُؤْيَا فَكَرِهَ مِنْهَا شَيْئًا فَلْيَنْفِثْ عَنْ يَسَارِهِ، وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ، لَا تَضُرُّهُ، وَلَا يُخْبِرْ بِهَا أَحَدًا، فَإِنْ رَأَى رُؤْيَا حَسَنَةً فَلْيُبْشِرْ، وَلَا يُخْبِرْ إِلَّا مَنْ يُحِبُّ

حدیث نمبر-6040

 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِىُّ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَكَمِ قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ قَالَ: إِنْ كُنْتُ لأَرَى الرُّؤْيَا تُمْرِضُنِى –قَال:- فَلَقِيتُ أَبَا قَتَادَةَ فَقَالَ: وَأَنَا كُنْتُ لأَرَى الرُّؤْيَا فَتُمْرِضُنِى حَتَّى سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ﷺ يَقُولُ: «الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ مِنَ اللهِ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يُحِبُّ فَلَا يُحَدِّثُ بِهَا إِلَّا مَنْ يُحِبُّ، وَإِنْ رَأَى مَا يَكْرَهُ فَلْيَتْفِلْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا، وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللهِ مِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشَرِّهَا، وَلَا يُحَدِّثْ بِهَا أَحَدًا فَإِنَّهَا لَنْ تَضُرَّهُ

حدیث نمبر-6042

 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِى عُمَرَ الْمَكِّىُّ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِىُّ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِىِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ ﷺ قَالَ: «إِذَا اقْتَرَبَ الزَّمَانُ لَمْ تَكَدْ رُؤْيَا الْمُسْلِمِ تَكْذِبُ، وَأَصْدَقُكُمْ رُؤْيَا أَصْدَقُكُمْ حَدِيثًا، وَرُؤْيَا الْمُسْلِمِ جُزْءٌ مِنْ خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ، وَالرُّؤْيَا ثَلَاثَةٌ: فَرُؤْيَا الصَّالِحَةِ بُشْرَى مِنَ اللهِ، وَرُؤْيَا تَحْزِينٌ مِنَ الشَّيْطَانِ، وَرُؤْيَا مِمَّا يُحَدِّثُ الْمَرْءُ نَفْسَهُ، فَإِنْ رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يَكْرَهُ فَلْيَقُمْ فَلْيُصَلِّ وَلَا يُحَدِّثْ بِهَا النَّاسَ»ل

حدیث نمبر-6041

 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ: حَدَّثَنَا لَيْثٌ، ح: وَحَدَّثَنَا ابْنُ رُمْحٍ: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ رَسُولِ اللهِ ﷺ أَنَّهُ قَالَ: «إِذَا رَأَى أَحَدُكُمُ الرُّؤْيَا يَكْرَهُهَا فَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا، وَلْيَسْتَعِذْ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ ثَلَاثًا، وَلْيَتَحَوَّلْ عَنْ جَنْبِهِ الَّذِى كَانَ عَلَيْهِ». (كتاب الرؤيا)

۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہ

فاضل جامعہ دار العلوم کراچی

محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی

صفر المظفّر 1443,12ھ/ 20 ستمبر 2021

03362579499

………………………………............


صدقہ جاریہ کمائیں


اپنے دوستوں کو آج کی آچھی بات ویب سائٹ کو روز دیکھیں اور اپنے دوستوں کو بھی لنک سینڈ کریں

اس گروپ میں اسلامی تحریریں, قرآن پاک کا ترجمہ, احادیث, قصص الانبياء, اسلامی واقعات اور صحابہ کرام کے قصے شئیر کئے جاتے ہیں ,

گروپ جوائن کریں اور صراط مستقیم پر چل کر جنت کے حقدار بن جائیں

ان شاء اللہ 

روزانہ ایک حدیث مبارک اور قرآن پاک کی آیات کا اردو ترجمہ سبق آموز تحریر 

قصص الانبياء, اسلامی واقعات اورصحابہ کرام کے قصے حاصل

کرنے کے لیے ھمارا گروپ جوائن کریں تاکے ھم دین سیکھ سکیں

آئیں مرنے سے پہلے مرنے کی تیاری کریں


"الله کی عطاؤ ں پر "الحمدالله"

اور اپنی خطاؤں"پر استغفرالله کہنا,

الله كو بہت پسند ھے

 الله آپکو"تاحیات" تندرست، ایمان کےساتھ سلامت اور


"شاد وآباد"رکهے"


دعا 

یا اللہ یا رحیم یا رحمان یا کریم تمام بنی نوع انسان جو اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں خصوصا میری والدہ محترمہ ان سب کی آخرت آسان فرما ضغیرہ و کبیر ہ گناہوں کو معاف فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور درجات بلند فرما انکی قبروں کو منور اور جنت کا باغ بنا دے قبر کی سختیوں اور تکلیفوں کو دور فرما 


ان سب کی اگلی منزلیں آسان فرما جہنم کے عذاب اور جہنم کی آگ سے بچا اور ہمیں صحیح دین پر چلنے والا اپنا نیک عاجزی بندہ بنا دے آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرما...

آمین یا رب الالعمین

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے